پاکستانی خبریں

برطانیہ میں بیٹھے پاکستان کے یوٹیوبر عادل راجہ کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق ثابت، عادل راجہ کی را کے ایجنٹ روہت شرما سے ہونے والی آڈیو گفتگو لیک ہوگئی،پاکستانی میڈیا کا دعویٰ

خلیج اردو

لندن:ملک سے باہر بیٹھے یوٹیوبر عادل راجہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے ثابت ہوگئے، عادل راجہ کی را کے ایجنٹ روہت شرما سے ہونے والی آڈیو گفتگو لیک ہوگئی آڈیو میں روہت شرما مبینہ طور پر عادل راجہ کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی ہدایت کررہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق لیک آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے عادل راجہ کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو را کے پیڈ لائرز سے مل کر بدنام کرنے کی ہدایت کررہا ہے،،، روہت شرما اس کام کیلئے عادل راجہ کو برطانیہ میں مقیم لارڈ ڈریمی رینجر نام شخص سے ملنے کا بھی کہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھگوڑا عادل راجہ را کے ایجنٹوں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہے،،، عادل راجہ 9مئی کے واقعات میں بھی شرپسندوں کو اکساتا رہا، یوٹیوبر را ایجنٹ سے اپنے کیسز کیلئے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عادل راجہ روزانہ کی بنیاد پر پاکستان اور پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا ہے،ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button