پاکستانی خبریں

فوج ہماری ہے، فوج سے کوئی دشمنی نہیں، ہم پارلیمان جانا چاہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

خلیج اردو

اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا الیکشن کمیشن نے کردار ادا نہیں کیا، ہمارے پاس پلان اے ، بی اور سی موجود ہے لیکن ہم پہلے تمام آئینی طریقے آزمائیں گے سپریم کورٹ ازخود لے ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہیں ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں

 

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی خان نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا امیدواروں کے کاغذات آرآوزآفس سے چھینے گئے،الیکشن کمیشن نے معاملے پراپنا کردار ادا نہیں کیا، سپریم کورٹ کواس معاملے پرازخود لینا چاہیے جمہوریت بچانے کے لئے عدلیہ کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا

 

بیرسٹرگوہرنے مزید کہاکہ بانی چیئرمین کہہ چکے فوج ہماری ہے ادارے بھی ہمارے ہیں ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہیں ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں،،

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے پاس پلان اے ، بی اور سی موجود ہے لیکن ہم پہلے تمام آئینی طریقے آزمائیں گے،اگریہ معاملہ نہ روکا توپاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button