عالمی خبریں

امر یکہ میں نئے سال کا آ غازہوگیا،نیویارک ٹائمز اسکوائر پر شاندار جشن

نیویارک:امر یکہ میں نئے سال کا آ غاز، نیو یا رک کے ٹا ئم سکو ائر پر جشن ، آتشبا زی، آسمان رنگ ونور سے جگمگا اٹھا۔

 

ٹائمز سکوائرلاکھوں افراد نئے سال کا جشن منانے کیلئے اکٹھے ہوئے۔۔۔ واٹرفورڈ کمپنی کے کرسٹل سے بنائے گئے روشن گیند کو 21 میٹر بلند پول سے نیچےگرایا گیا۔۔

 

متحدہ عرب امارت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے سال کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔۔۔ہزاروں لوگ برج خلیفہ پر لائٹنگ اور آتش بازی کے مظاہرے دیکھنے گھنٹوں پہلے پہنچ کر انتظار کرتے رہے۔۔ سیکڑوں افراد نے عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر خوبصورت مناظر کی تصویر کشی کی۔۔

 

فرانس میں پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر نئے سال کا جشن اپنی مثال آپ تھا۔۔۔ رات بارہ بجتے ہی ہر طرف روشنیوں کی بہار آگئی۔۔ شانزے لیزے کو برقی قمقموں سے سجا یا گیا تھا۔۔۔۔ایونیو شانزے پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

 

سکاٹ لینڈ میں نئے سال کا سب سے بڑا میلہ ایڈنبرگ میں منعقد ہوا۔۔ سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کی تعداد بہت کم رہی۔۔۔ شہریوں نے نیا سال گھروں میں منانے کو ترجیح دی۔

 

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سکائی ٹاور جگ مگا اٹھا۔۔ شاندار آتش بازی کرکے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا۔۔

 

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز ہوا۔۔ سڈنی کے ہاربر برج پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

 

جاپان میں سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی ٹوکیو میں زبردست آتش بازی کی گئی۔۔۔ ہزاروں افراد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

 

روس میں ماسکو کے علاوہ دور درازکے جزائر کے علاوہ چین ۔۔ کوریا۔۔ فلپائن،ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بھی نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کی گئی۔۔

 

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آتش بازی کے ذریعے سال نو کا استقبال کیا گیا۔۔۔۔

۔

انڈونیشیا۔۔۔ بھارت۔۔ بنگلہ دیش۔۔۔ سری لنکا۔ میانمر۔۔ قازقستان۔۔ کرغزستان۔۔ نیپال۔۔ میں بھی 2024 کااستقبال شاندار آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔۔ اس موقع پر لاکھوں کی تعدا د میں لوگوں نے نئے سال کی مبارک باد دی۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button