پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سیاسی مخالفوں پر قتل کی سازش کا الزام لگایا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سیاسی مخالفوں پر قتل کی سازش کا الزام لگایا دیا، کہتے ہیں ایک بھارتی تاجر کے ساتھ ملکر میرے قتل کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ثبوت موجود ہیں جو متعلقہ اداروں کو دے سکتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے، کہا ایک سیاسی شخصیت نے بھارتی تاجر جندال کے ذریعے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے ،دبئی میں اجرتی قاتلوں کو میرے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کر دی گئی ،ثبوت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ مریم نواز کے ایما پر کیا جا رہا ہے

 

شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں اور وہ اسے ایف آئی اے یا کسی تحقیقاتی ادارے کو دینے کیلئے تیار ہیں

 

پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ سب بتانے کا مقصد معاملے کو ریکارڈ پر لانا ہے، اس کیلئے پارٹی میں مشاورت بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button