پاکستانی خبریں

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا

خلیج اردو
پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

 

پشاور میں رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملک میں چاند نظر آگیا ہے۔ یکم رمضان کل بروز منگل ہوگی۔

 

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوا جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

 

اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک تھے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button