پاکستانی خبریں

ایران میں قتل ہونے والے 9پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچ گئیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان نے ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل دہشت گردی قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ایران میں قتل ہونے والے 9پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچ گئیں،،، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق،،، کہا ایران میں ہونے والا واقعہ دہشت گردی ہے،،، ایران واقعہ کی تحقیقات کرے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت تیسرے ملک کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے،،، جس کے شواہد بھی دے دیئے گئے ہیں،،، مطالبہ کیا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے،،، انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات پاکستان سے شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

اس سوال پر کہ کیا سائفر کے معاملہ پر پاک، امریکا تعلقات خراب ہوئے؟،،، ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کوشش کرتا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں،،، سائفر کے ذریعے ہونے والی رابطہ کاری انتہائی محفوظ ہے،،، حال ہی میں سائفر کمیونیکشن نظام کا سکیورٹی آڈٹ کیا گیا، آڈٹ کے مطابق سائفر کا نظام انتہائی محفوظ ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ،،، انہوں نے پناہ گزینوں کیلئے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،،، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 5فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button