پاکستانی خبریں

اسلام آباد:نگران وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 146 انتہائی ضروری ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی

خلیج اردو
اسلام آباد:نگران وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 146 انتہائی ضروری ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی،نگران وزیراعظم نے ادویہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

غریب عوام کیلئے جان بچانا مزید مشکل ہوگیا وفاقی کابینہ نے ادویہ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ہوا، جس میں ہارڈ شپ پالیسی کیٹیگری کے تحت جان بچانے والی 146انتہائی ضروری ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی،شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے مارکیٹ میں ادویہ کی دستیابی کے حوالے سے شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔

 

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ سے خطاب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویہ کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں اور ادویہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اند اوزی کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

 

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمپٹیشن کمیشن اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے مابین مفاہمت کی یاداشت کی منظوری بھی دی،،، جس کے تحت دونوں ممالک کےمابین معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا،،، نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 26 جنوری کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button