پاکستانی خبریں

مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق کا آغاز ، جے ایف-17 تھنڈر طیارے بھی اپنے جوہر دکھائیں گے

خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 میں شرکت، ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا،ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی مشق شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دو ہفتوں تک جاری دہنے والی سب سے بڑی عالمی اور پیچیدہ مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی۔

مشق عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے اور عصر حاضر کے خطرات کے خلاف جامع حکمت عملی وضع کرنے کا موقع فراہم کرے گی، مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو بھی یقینی بنائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشق میں شمولیت پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button