پاکستانی خبریں

دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں میں افغان موبائل سموں کا استعمال،حساس اداروں نے افغان سمز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی۔

حساس اداروں نے سرحدی علاقوں میں افغان سموں کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی جبکہ سرحدی علاقوں میں مقامی موبائل سروسز کا مضبوط انفرااسٹریکچر لگانے کی بھی تجویز دیدی۔

 

ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ افغان سمیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں باآسانی دستیاب ہیں، جنہیں دہشت گرد رابطے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق دہشت گرد اور دیگر مجرم بھی نگرانی اور شناخت چھپانے کیلئے افغان سمز استعمال کرتے ہیں۔

 

حساس اداروں نے تجویز دی کہ سرحدی علاقوں میں پاکستانی موبائل کمپنیوں کا نیٹ ورک مضبوط کیا جائے،،، جبکہ بی ٹی ایس تنصیب سے فون سیٹ زبردستی مقامی نیٹ ورک پر منتقل ہوں گے، صارفین کو کھلے وائی فائی تک رسائی سے قبل شناخت دینے اور وائی فائی پر سرگرمیاں کرنے والے مشتبہ افراد کی نشاندھی کی تجوزی بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button