پاکستانی خبریںعالمی خبریں

دہشتگردی پھیلانے کا الزام،امریکہ نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو

اسلام آباد: امریکی سفیر کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان۔ ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو غیر متعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔

 

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیاہےکہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

 

پاکستانی میڈیا چینلز نے پلیٹیکو کا حوالا دے کر رپورٹ کیا ہے کہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی خبر دیدی، جبکہ ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر تنازعے کے باعث امریکہ اور بھارت کے مابین
تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

 

میتھیو ملر کے مطابق قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی بول دیا۔

مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیاہےکہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ
کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button