پاکستانی خبریں

اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے،صدر مملکت عارف علوی

خلیج اردو

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔

 

ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

صدر نے اس موقع پر کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ۔معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

 

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں۔سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button