پاکستانی خبریں

پاکستان میں ایک بار پھر سے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
کراچی : پاکستان میں عدالت کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی اے نے ٹک ٹاک اپلیکیشن بحال کر دی ہے۔

یہ تیسری مرتبہ ہورہا ہے جب پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد اسے دوبارہ سے بحال کیا جاتا ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران اظہار رائے کی آزادی کیلئے کام کرنے والے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ کیسے یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک کو دو دفعہ بین کیا گیا ہے جس میں ایک بار پی ٹی اے کی جانب سے خود اور ایک بار پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تیسری مرتبہ اب سندھ ہائیکورٹ نے یہ پابندی عائد کی تھی۔

پاکستان میں ریگولڑی اتھاڑی پی ٹی اے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کو عدالتی فیصلے پر ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی کو ہٹایا گیا۔

پاکستان میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت فیصلہ کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button