عالمی خبریں

پانچ سالہ بچے کی لاش فریزر سے برآمد، والدین پر الزام عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

پولیس کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ورجینیا میں جس بچے کی لاش اس کے گھر کے فریزر سے ملی تھی اس بچے کے سرپرست والدین پر بچے کی لاش چھپانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

خبررساں اداروں کے مطابق چیسٹرفیلڈ کاؤنٹی پولیس نے مئی میں بچے کی باقیات مڈلوتھیئن میں واقع خاندان کے گھر سے برآمد کی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے بچے کے والدین کیسین اور ڈینا ویور پر بچے ایلئیل ایڈون ویور کو امداد فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 مئی کو انہیں پتہ چلا کہ بچے کی باقیات اس کے گھر سے مل سکتی ہیں۔ لہذا پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کیا اور گھر کی تلاشی کے دوران گھر کے گیراج میں رکھے فریزر میں سے انسانی باڈی کی باقیات برآمد ہوئیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ فریزر سے ملنے والی باقیات اسی 5 سالہ بچے کی ہیں تاہم، بچے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ جبکہ خاندان کے ساتھ رہنے والے دوسرے بچے کو فوسٹر کیئر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش تقریبا دو سال سے فریزر میں پڑی ہوئی تھی۔ بچے کے ڈی این اے ٹیسٹوں سےثابت ہوا ہے کہ ڈینا بچے کی بائیولوجیکل ماں ہے جبکہ یہ تصدیق نے ہو سکی کہ بچے کا باپ کون ہے۔ تاہم، پولیس نے کیسین ویور پر گھریلوں تشد، بچے کی لاش چھپانے اور اپنی اہلیہ کو زخم پہنچانے کے الزام بھی عائد کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button