پاکستانی خبریں

ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج کرکے حکمرانوں نے کیا پیغام دیا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی غزہ مارچ سے گفتگو

خلیج اردو

اسلام آباد: شہراقتدار میں جماعت اسلامی کی قیادت میں غزہ مارچ۔۔۔۔۔اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ سے ڈی چوک تک جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت عوام کی قابل ذکر تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔شرکاء سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ظلم جب تک ختم نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا ملین مارچ ۔۔۔بچوں اور خواتین سمیت قابل ذکر تعداد میں عوام کی شرکت۔۔۔فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی

مارچ کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کارکنوں پر لاٹھ چارج کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ حکمران غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر لاٹھی چارج کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ مارچ دیگر شہروں میں بھی منقد ہوں گے۔ احتجاج اسرائیل کے مظالم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ سلامتی کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے،آج فلسطینیوں کی مدد کا وقت ہے۔اور انکی مدد ہمارا کام ہے۔۔مسلم ممالک کے حکمرانوں نے زندہ ممالک کو مردہ قبرستان بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button