پاکستانی خبریں

9 مئی کے پرتشددواقعات ،،،پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس ٹیموں کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ ۔۔شاہ محمود قریشی سے بھی تفتیشی کی گئی۔۔

خلیج اردو

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پانچ اضلاع کی پولیس ٹیموں کی تفتیش۔۔۔میانوالی، گوجرانوالہ، راولپنڈی۔ فیصل آباد اور قصور کی پولیس ٹیموں نےاڈیالہ جیل میں دونوں رہنماؤں سے تفتیش کی ۔

تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین سے تفتیش مکمل کر لی ،۔ پولیس ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محموس قریشی سے الگ الگ سوا گھنٹے تک تفتیش کی۔

میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم ایس پی شوکت کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ۔۔ ٹیم میں 6 انسپکٹرز بھی شامل تھے۔تاہم سابق وزیر اعظم سوالات کے جواب دینے کے بجائے اپنے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے،سوالات کے جوابات دینے پر اصرار کرتے رہے جس کے بعد میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے راولپنڈی،فیصل آباد،قصور اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں بھی اڈیالہ جیل آ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button