ٹپسمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں جاب آفر ملنے کے بعد آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹس کی ضرورت پیش آئے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات  میں ویزٹ پر ہیں یا آپ نے نوکری کے لیے اپلائی کر رکھا تھا اور آپ کو آپ کی پسند کی نوکری کی پیشکش ہوئی ہے تو آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹس اپنے آجر کی کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروانے ہوں گے تاکہ کمپنی آپ کے لیے ورک پرمٹ اور ویزے کے لیے اپلائی کر سکے۔

1۔ پاسپورٹ

آپ کو اپنا پاسپورٹ اپنی کمپنی کو جمع کروانا ہوگا۔ لیکن یاد رہے کہ یو اے ای کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاسپورٹ کے ختم ہونے میں ابھی 6 ماہ کا وقت باقی ہو۔ مزید برآں، آپ کو اپنے پاسپورٹ کی کچھ کاپیاں کروا کر کے اپنے پاس بھی رکھنی چاہیے تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔

2۔ پاسپورٹ سائز تصویر

آپ کو اپنی کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اپنی ایک پاسپورٹ سائز تصویر بھی جمع کروانی ہوگی۔ چونکہ اب درخواست کا زیادہ تر پراسیس آن لائن ہوتا ہے لہذ آپ کو تصویر کی ہارڈ اور سافٹ دونوں کاپیوں کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

3۔ یونیورسٹی کی تصدیق شدہ ڈگری یا سرٹیفکیٹ

اگر آپ نے یو اے ای سے باہر کسی اور ملک سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے تو آپ کی اپنی ڈگری کی اپنے ملک میں موجود یو اے ای کی سفارت خانے سے تصدیق کروانی ہوگی۔ اور اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے بھی اپنی ڈگری کی تصدیق کروانی ہوگی۔

نوٹ:

یاد رہےکہ یو اے ای میں نوکریوں کو انکے کے لیے درکار مہارت کے حساب سے 1 سے 5 کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درجہ 1 پر آنے والی نوکریوں کے لیے انتہائی مہارت کی درکار ہوتی ہے جبکہ درج 5 پر آنے والی نوکریاں کم مہارت کے حامل ورکرز کے لیے ہیں۔

لہذا اگر آپ 1، 2، 3 کے لیول کی مہارت کی نوکری کے لی درخواست دے رہے تو آپ کو موہری سے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی ڈگریاں باقاعدہ طور پر تصدیق کروا کے جمع کروانی ہوں گیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button