ٹپسمتحدہ عرب امارات

کیا آپ کا آجر آپ کو دفتر یا کام کی جگہ کے قریب رہائش اختیار کرنے کے لیے مجبور کر سکتا ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

گھر سے صبح اپنےکی جگہ یا دفتر جانا تقریبا ہر شخص کے لے درد سر ہوتا ہے۔ اور یہ مشکل اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب آپ کا دفتر گھر سے کافی دور ہو۔

لیکن ہمیشہ دفتر کے قریب رہائش اختیار کرنا ہر ملازم کے لیے مکمن نہیں ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا آجر یا کمپنی آپ سے گھر دفتر کے قریب لینے کے لیے کہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟

ایسا ہی ایک سوال نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے ایک قاری نے پوچھا خبر رساں ادارے سے پوچھا ہے۔ جس میں سوال کنندہ نے اپنے بھائی کی نوکری کے حوالے سے بات کرتےہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈرائیور کی نوکری کرتا ہے جس میں اس کا کام ڈلیوری بوائے کا ہے۔ سوال کنندہ نے بتایا کہ اس کے بھائی کو اس کی کمپنی کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کر دیا ہے، اور کمپنی اسے کہ  رہی ہے اسے صبح 4 سے رات 12 بجے تک کام کرنا ہوگا اور کبھی کبھی اسے 12 بجے کے بعد بھی ضروری کام کی صورت میں بلایا جا سکتا ہے۔

لہذا سوال کنندہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا کوئی کمپنی یا آجر اپنے ملازم کو اپنی رہائش دفتر کے قریب لینے کے لیے مجبور کر سکتا ہے؟

جواب:

گلف نیوز نے سوال دبئی میں واقع ایک لیگل کنسلٹنٹ کمپنی السوئیدی کے جونیئر ماہر قانون محمد ایلمسری کے سامنے رکھا تو انہوں نے یو اے ای لیبر لاء کے آرٹیکل 67 اور 68 کا حوالہ دیا۔

محمد ایلمسری نے بتایا کہ لیبر لاء کے آرٹیکل 67 اور 68 کے مطابق کوئی بھی ملازم جب ایک مقررہ حد سے زیادہ کام کرتا ہے تو وہ اس زائد کام کی اجرت لینے کا بھی حقدار ہوتا ہے۔

قانون کی ان دونوں آرٹیکل کے مطابق عام طور پر مقررہ وقت سے زیادہ وقت کام کرنے پر ملازم کو اسکی اصل تنخواہ کے ساتھ 25 فیصد زیادہ اجرت دینےہوگی۔ جس کا حساب گھنٹوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جو کام کے لیے صرف کیے گئے ہیں۔

تاہم، اگر کوئی ملازم رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک اوور ٹائم کام کرتا ہے تو اسے اس کی اصل تنخواہ کے ساتھ 50 فیصد اضافی اجرت دی جائے گی۔

محمد ایلمسری کا کہنا تھا کہ اوور ٹائم کام کرنے کی اجرت وصول کرنے کے لیے ملازم کے پاس اس بات کا ثبوت ضرور ہونا چاہیے کہ اس نے اپنے دفتری اوقات سے زیادہ کام کیا ہے اور وہ کام آجر یا کمپنی کے کہنے پر کیا ہے۔

لہذا اسکا مطلب ہے کہ ملازم کے پاس ہمیشہ وہ ضرورت دستاویزات ہونی چاہیئں جو یہ ثابت کرنے میں مدد دیں کے اسنے جو بھی اوور ٹائم کام کیا وہ آجر کی ہدایت پر کیا۔

کیا آجر ملازم کو دفتر کے قریب گھر لینے کا کہ سکتا ہے؟

دفتر کے قریب گھر لینے کے حوالے محمد ایلمسری کا کہنا تھا کہ گھر سے دفتر جانے پر لگنے والا وقت کام میں صرف ہونے والا وقت نہیں سمجھاجاتا ہے۔ لہذا دفتر کے قریب گھر لینے میں ملازم کا اپنا فائدہ ہے تاکہ وہ دفتر آنے جانے میں صرف ہونے وقت اور پیسوں کو بچا سکے۔

کیونکہ گھر سے دفتر جانےمیں صرف ہونے والے وقت کے ملازم کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی ہے۔ لہذا محمد ایلمسری کا کہنا تھا کہ اگر ایمرجنسی یا کسی اور ضرورت کی وجہ سے ملازم کی دفتر یا کام کی جگہ پر ضرورت ہے تو اسے وہاں موجود ہونا چاہیے۔ کیونکہ اس سے آپ کی مستعدی ثابت ہوگی اور آپ ترقی کر سکیں گے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button