ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویزہ ختم ہونے یا منسوخ ہونے سے متعلق آپ کے سوالات اور جوابات ، نیا ویزہ ، فیس اور جرمانوں سمیت تمام معلومات اس لنک میں

خلیج اردو
11 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں بعض اوقات قانون میں موجود رعایت ہماری بڑی مشکلوں کو آسان بنا سکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں قانون کا علم ہو۔ اس حوالے سے ایک اہم ایشو سے متعلق ایک صارف کا سوال اور اس کا جواب ہمارے پڑھنے والوں کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : اگر آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا کسی بھی وجہ سے اب ختم ہو چکا ہے یعنی معیاد ختم ہو گئی ہے یا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے لیکن آپ پھر بھی متحدہ عرب امارات میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے اسٹیٹس کو قانونی بنانے کیلئے کیا کریں گے ؟ میں متحدہ عرب امارات کے منسوخ شدہ ویزا پر موجود ہوں۔ کیا یہاں 30 دن سے زیادہ رہنے کا کوئی طریقہ ہے کیونکہ میرے کچھ آن لائن کورس جاری ہیں؟
جواب : متحدہ عرب امارات کے ویزا ہولڈرز کا ویزا ختم ہونے یا منسوخ ہونے کے بعد ملک سے باہر جانے کیلئے انحصار ویزہ کی قسم یا نوعیت پر ہے۔ یو اے ای حکومت کی سرکاری ویب سائٹ – گورنمنٹ ڈاٹ ای کے مطابق ، سیاحوں اور وزٹ ویزا رکھنے والوں کے پاس 10 دن کی مدت ہوتی ہے۔ اگر کسی سیاح کا دیئے گئے گریس پیریڈ سے زیادہ وقت ہوجاتا ہے تو اس پر جرمانہ ہوتا ہے۔

مقررہ دنوں سے زیادہ کیلئے پہلے دن 200 درہم اور پھر مسلسل ہر فی دن کے حساب سے 100 درہم جرمانہ ہوگا جبکہ 100 درہم سروس چارجز بھی ہوں گے۔

وہ افراد جن کے پاس رہائشی ویزہ ہے اور وہ یا منسوخ ہوچکا ہے یا زائیدلمعید ہوگیا ہے تو ان کے پاس 30 دنوں کا وقت ہوتا ہے جس میں یا تو وہ اپنا اسٹیٹس تبدیل کرکے نیا رہائشی ویزہ لیں یا پھر ملک چھوڑ دیں اور ان 30 دنوں کے درمیان کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔

30 دنوں کی رعایتی مدت کے بعد رہائشی ویزہ ہولڈر پر پہلے دن کیلئے 125 درہم ، اس کے بعد ہر دن کیلئے 25 درہم کا جرمانہ فی دن کے حساب سے ، 6 مہینے بعد فی دن کے حساب سے 50 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ایک سال بعد ہر دن کے حساب سے 100 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا ایسے افراد متحدہ عرب امارات کے نئے ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں؟
2014 کی وزارتی قرارداد نمبر 377 کے تحت متحدہ عرب امارات کا ہر طرح کے ویزا رکھنے والے اگر چاہیں تو ملک میں رہتے ہوئے اپنے انٹری اسٹیٹس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ تاہم اسٹیٹس تبدیل کرنے کیلئے 550 درہم درکار ہوں گے۔ اسٹیٹس تبدیل کرنے کی سروس مختلف افراد کو ملک سے باہر جانے اور داخل ہونے کی ضرورت کے بغیر کسی دوسرے ویزا پر شفٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ متعلہ شخص کی ضروریات پر منحصر ہے کہ وہ قلیل مدتی یا طویل مدتی وزٹ ویزا کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ دبئی میں قائم فرسٹ گیٹ بزنس سروسز کے تعلقات عامہ کے افسر سراج الدین عمیر کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ کسی کمپنی میں یہ فیس معمولی سی کم یا زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا ایسا بھی ممکن ہے کہ ٹریول ایجنٹس کے فیس میں بھی معمولی فرق یعنی اونچ نیچ ہو سکتی ہے ۔

ایسے افراد کیلئے مشورہ ہے کہ معمولی سی فیس کم یا زیادہ ہو سکتی ہے لیکن آپ کا ویزہ قانونی ہو جائے گا اور آُ کو ملک میں رہنے کیلئے قانونی جواز مل جائے گا اور یہ اس سے بہتر ہے کہ آپ ویزہ ختم ہونے پر ملک میں ٹہرنے پر بھاری جرمانے ادا کریں۔ اس کیلئے آپ کو ملک سے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم اگر آپ ملک سے باہر سے آرہے ہیں تو اس کیلئے ویزہ کی فیس کم ہو گی۔

آپ کم وقت یا زیادہ وقت کیلئے ویزہ چاہتے ہیں ؟
آپ ویزٹ ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جو یا تو قلیل المدت یعنی 30 دنوں کیلئے ہوگا یا پھر طویل المدت 90 دنوں کیلئے ہوگا۔ اس کیلئے درخواست دینے کی صورت میں آپ کسی ٹریول یا ٹوور ایجنٹ یا کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں اور انہیں پاسپورٹ کی کاپی جو اگلے 6 مہینوں کیلئے قابل استعمال ہو ، پاسپورٹ سائیز کا فوٹوگراف درکار ہوتا ہے۔ ویزہ ایک یا دو دنوں میں جاری کیا جائے گاجس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات کی کونسی ریاست یا امارت کے ویزہ کیلئے درخواست دے رہے ہیں۔
30 دنوں کیلئے ویزٹ ویزہ کی فیس 1050 درہم اور 90 دنوں کیلئے 1350 درہم کی فیس درکار ہوتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button