متحدہ عرب امارات

اہم خبر: ابوظہبی میں تمام نجی شعبوں کے ملازمین کو ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ ضرور کرانا ہوگا ..!

خلیج اردو: کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر جہاں امارات میں تمام سرکاری ملازمین سمیت شعبہ تعلیم کے اہلکاروں پر بھی ہفتہ وار پی سی آر ٹسٹ کرنے کی پابندی لگائی گئی تھی وہاں اب ابوظہبی اقتصادی ترقیاتی اتھارٹی نے آج ایک نیا سرکلر جاری کرکے ابوظہبی میں نجی کمپنیوں پر بھی اس ہفتہ وار ٹسٹ کی پابندی کو لاگو کردیا۔

اس سلسلے میں ، خلیج اردو نے ابوظہبی میں کام کرنے والی ایک مشہور نجی کمپنی کے منیجر سے رابطہ کیا، جنھوں نے
خلیج اردو کو ابوظہبی محکمہ اقتصادی محکمہ کے جاری کردہ سرکلر کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ اس سرکلر کے مطابق ،

  • ہر کمپنی کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے تمام ملازمین ہفتے میں ایک بار پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔
  • وہ افراد جنکو قومی ویکسینیشن پروگرام میں  یا جنہوں نے ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں رضاکارانہ طور پر کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے وہ اس شرط سے مستثنیٰ ہونگے۔
  • محکمہ اقتصادی ترقی نے کہا ہے کہ وہ مذکورہ تبصرے کے خلاف کسی بھی سابقہ ​​سرکولر کو نظرانداز کرے گا اور آئندہ اطلاع تک مذکورہ بالا طریقہ کار پر عمل پیرا رہے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button