متحدہ عرب امارات

ایئر پورٹ پر مسافر بھنگ کی بڑی تعداد کے ساتھ گرفتار، میں نے اسے کیلوں کا پیکٹ سمجھ کر خریدا، مسافر

خلیج اردو
09 جون 2021
دبئی : ایک مسافر جس کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا اور بڑی مقدار میں اس سے بھنگ برآمد کی گئی تھی ، اس کا کہنا ہے کہ وہ اسے کیلے کا پیکٹ سمجھ کر خرید چکا تھا۔

مسافر کو جب عدالت لے جایا گیا تو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسے ساتھی نے یہ بیگ دیا تھا کہ وہ اسے دبئی میں ایک دوست کو دیں اور بتایا کہ اس میں کیلے موجود ہیں۔ اس بدلے آدمی کو روزگار مہیا کرنے اور سفری اخراجات برداشت کرنے کا کہا گیا۔

ایمریت الیوم کے مطابق دبئی کریمنل کورٹ آدمی کے بیان سے مطمئن نہیں ہوا اور اسے 50000 ہزار درہم کا جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنائی۔

مزکوروہ افریکن شہری دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر پچھلے نومبر کو آیا تھا۔ اس کا سامان دیکھنے کے دوران کسٹم افیسر کو معلوم ہوا تھا کہ اس کے سامان میں مشکوک اشیاء موجود ہیں۔

تلاشی کے دوران کسٹم افیسر کے سامان میں جڑی بوٹیاں پائی گئیں جو بعد میں بھنگ ثابت ہوئیں۔ مسافر نے بتایا کہ اسے علم نہیں تھا کہ یہ منشیات ہیں بلکہ اس کو بتایا گیا تھا کہ یہ کیلے ہیں اور اسے ایک شخص کے حوالے کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button