متحدہ عرب امارات

اونچی عمارت کے چودھویں فلور پر آگ بڑھک اٹھی

دبئی : بدھ کے روز دبئی کے علاقے ڈیرہ میں ایک عمارت میں لگی آگ پر کنٹرول پایا گیا ہے۔

دبئی کے سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو صبح کے وقت آگ سے متعلق شکایت موصول ہوئی۔ بالکن ٹاؤر پر چودھویں فلور پر آگ بڑھک اٹھی تھی ۔

سول ڈیفنس نے کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کیں اور ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

کسی کے شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button