متحدہ عرب امارات

دُبئی ، پاکستانی بچی سے جنسی حرکات پرہم وطن نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

دُبئی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو 8 سالہ پاکستانی بچی سے شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا ہے

خلیج اردو – پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ المرقبت کے علاقے میں پیش ایا ہے  جہاں متاثرہ بچی کے والد ہ نے پولیس کو ملزم کے حوالے سے اطلاع دی

متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے اس وقت غلط حرکات کیں جب وہ گھر کے باغیچے میں کھیل رہی تھی۔ تاہم بعد میں اس نے بیٹی سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو بچی نے بتایا کہ ملزم نے اس کے جسم کو کئی بار چھوا تھا اور اسے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ نہ بتائے

بچی کے والدہ نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کا ایک کمرہ اور کچن کسی اور خاندان کو کرائے پر دے رکھا تھا۔ 33 سالہ پاکستانی شخص بھی اس خاندان کے ساتھ مقیم تھا

اس  روز اس کی بیٹی کچھ کھانے کی خاطر کچن میں گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ بچی کی والدہ بھی ملزم کی اس مشکوک حرکت پر اس کے پیچھے کچن میں گئی تو آہٹ سُن کر ملزم اس کی بچی کے پاس سے ہٹ گیا اور پھر معذرت کر کے واپس چلا گیا

متاثرہ بچی کے شکایت پر  جب پولیس اہلکار ملزم کے کمرے میں گئی  تو وہ سوئے ہوئے ظاہر کرہا تھا  ۔ پولیس والے نے اسے تفتیش کے لیے جگا نا چاہا تو اس نے اُٹھنے سے انکار کردیا

پولیس کے مطابق ملزم کی حالت دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا جیسے  اس نے شراب پی رکھی ہے۔ پولیس اہلکار نے زبردستی ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا

پولیس نے ملزم پر جنسی ہراسگی اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمہ رج کر دیا۔

اس مقدمے کی کارروائی 24 اگست کو شروع ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button