متحدہ عرب امارات

اگر آپ کو یو اے ای سے باہر 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے تو آپ کے رہائشی ویزے کا کیا اسٹیٹس ہوگا؟

جولائی کو یو اے ای کی کیبنٹ نے ختم ہو چکے ویزوں سے متعلق ترمیم کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق اگر آپ کا ویزا یکم مارچ کے بعد ختم ہوا تو آپ کے پاس 10 اکتوبر تک اس کی تجدید کا وقت ہے

 

خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے باعث پروازوں کی بندش کی وجہ سے اگر آپ کو متحدہ عرب امارات سے باہر 6 ماہ سے زیادہ کا عر صہ ہو چکا ہے اور آپ کا رہائشی ویزا بھی ایکسپائر ہوچکا تو تو ایسے میں 10 اکتوبر سے پہلے واپس آنے پر آپ کا رہائشی ویزا قابل قبول ہوگا؟ کیا آپ کو اپنا ویزا رینیو کروانا پڑے گا یا نہیں؟

اس مضمون میں ان سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

نجی خبر رساں ادار گلف نیوز کی جانب سے ان سوالوں کے جوابات لینے کے لیے آمر سنٹر سے رابطہ کیا گیا تو آمر سنٹر نے درج زیل جوابات دیے:

"یو اے ای کے ایسے رہائشی جو متحدہ عرب امارات سے باہر ہیں اور انکے ویزوں کی میعاد یکم مارچ کے بعد ختم ہوئی ہے یا وہ جن کو یو اے سے باہر 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے، انکو بین الممالک فضائی سفر کھل جانے کے بعد یو اے ای میں داخلے کے لیے ICA  کی جانب سے مخصوص وقت دیا جائے گا”۔

اپنے ملک سے یو اے ای آنے کے لیے مخصوص ٹائم لائن کے بارے میں جاننے کے لیے آپ آمر سنٹر یا ICA سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آمر سنٹر کے انٹرنیشنل رابطے کے نمبر درج زیل ہیں:

+971 43139999

+971 45011111

Email: [email protected]

ICA  سے رابطے کے  نمبر درج ذیل ہیں:

+971600522222

+97123128867

+97123128865

Email: [email protected]

یاد رہے کہ 15 جولائی کو یو اے ای کی کیبنٹ نے ختم ہو چکے ویزوں سے متعلق ترمیم کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق اگر آپ کا ویزا یکم مارچ کے بعد ختم ہوا تو آپ کے پاس 10 اکتوبر تک اس کی تجدید کا وقت ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button