متحدہ عرب امارات

شیخہ فاطمہ رضاکار پروگرام نے خواتین کی ٹیلی میڈیسن کے پہلے عالمی اقدام کا آغاز کردیا

خلیج اردو -شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے رضاکار پروگرام نے خواتین کی ٹیلی میڈیسن سے متعلق کئی عالمی کلینکس کا آغاز کردیا ، یہ اس پہلے عالمی ٹیلی میڈیسن اقدام کا حصہ ہے جس میں ” پریشان نہ ہوں ” کے سلوگن سے دنیا بھر میں خواتین کو تشخیص ، علاج اور احتیاطی خدمات مفت میسر کیا جارہی ہیں –

اس اقدام کی نگرانی نوجوان اماراتی رضاکار لیڈر اقدام کے رضاکار ڈاکٹرز نے کرنا ہے اور اس بارے میں ‘ زاید گیونگ انیشی ایٹو ‘ اور جنرل ویمنز یونین ، جی ڈبلیو یو کے درمیان مشترکہ معاہدہ بھی ہوا ہے – ٹیلی میڈیسن کے اس عالمی اقدام کو مقامی سطح پر پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد کیا جارہا ہے اور اس پائلٹ پراجیکٹ میں خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے تخلیقی ڈیجیٹل حل میسر کئے گئے تھے جن میں ماہر ترین ڈاکٹرز کی طرف سے دور دراز علاقوں میں سمارٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے نگہداشت اور طبی مشاورت شامل تھی –

جنرل ویمنز یونین کی چیئرویمن ، زچہ و بچہ کی سپریم کونسل کی صدر اور خاندانی ترقی فاؤنڈیشن کی چیئرویمن عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کئے جانے والے ٹیلی میڈیسن اقدام میں ڈاکٹرز کو مقامی اور عالمی سطح پر سماجی خدمت کا موقع میسر کیا جارہا ہے – جی ڈبلیو یو کی سیکریٹری جنرل نورا خلیفہ السویدی کا کہنا ہے کہ ٹیلی میڈیسن اقدام ، رضاکارانہ علاج اور بیماریوں سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات میں سمارٹ سلوشنز متعارف کرانے کے حوالے سے بہت اہم پیشرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخہ فاطمہ جنہوں نے دنیا بھر میں خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات میسر کرنے کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت اقدام کیا کی جانب سے خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور انکی صحت کو ترجیح دی گئی ہے –

زاید گیونگ انیشی ایٹو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر العنود العجمی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیلی میڈیسن اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے جو کہ احتیاطی اور حفاظتی خدمات کے ساتھ علاج معالجہ کی خاطر اپنی نوعیت کا پہلا ورچوئل پلیٹ فارم ہے – اس اقدام کے تحت رضاکار صحت ٹیمیں موبائل ٹیلی میڈیسن کلینکس کے ذریعے ہزاروں خواتین کو صحت اور آگاہی کی مفت خدمات فراہم کریں گی اور انہیں مرض کی جلد تشخیص کی خاطر جدید ترین طبی آلات بھی میسر ہونگے – ٹیلی میڈیسن کلینکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نورا العلی کا کہنا ہے کہ ان ورچوئل کلینکس میں خواتین کو میڈیکل چیک اپ کا جامع موقع میسر آئے گا جس میں احتیاطی اقدامات ، دل و پھیپھڑوں کا معائینہ اور صحت آگاہی پروگرامز شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button