پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا پشاور موڑ پر شیلٹر ہوم کا اچانک دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

خلیج اردو: وزیر اعظم عمران خان نے آج جمعرات کو اسلام آباد کے پشاور موڑ میں واقع ایک شیلٹر ہوم کا اچانک دورہ لائے۔

انہوں نے شیلٹر ہوم میں موجود لوگوں سے بات چیت کی اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے لوگوں کے ساتھ شیلٹر ہوم میں کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید ، غربت کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور عون عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شیلٹر ہوم انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کو شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر معیاری پناہ گاہوں کو بند نہیں کیا جانا چاہئے اور ان کے بجائے ان کے معیار کو بہتر بنانا چاہئے۔

انہوں نے مستحق افراد کی ضروریات کا خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ”دیئے گئے رقم کا آڈٹ ہونا چاہئے تاکہ مخیر حضرات کو معلوم ہو کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہورہا ہے ،”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button