متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نئے اسلامی سال کی شروعات اور چھٹیوں کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئ

خلیج اردو
25 جولائی 2021
دبئی: نئے ہجری سال کی شروعات پر متحدہ عرب امارات کے نجی اور سرکاری اداروں میں چھٹی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ۔

اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمہ کے مطابق منگل کے روز بمورخہ 10 اگست 2021اسلامی سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم ہے۔ تاہم اگر موجودہ زی الحجہ کا مہینہ 29 دنوں کا ہوا تو یکم محرم 9 اگست بروز پیر ہو گا۔

اگست کے بعد عام تعطیل نومبر کو یوم شہدا اور دسمبر میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوگا۔

اسلامی سال ہجری کی شروعات محرم سے ہوتی ہے جسے دنیا بھر مسلمان عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button