متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس : جی ڈی آر ایف اے ، آئی سی اے نے پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے اہم رعایت کا اعلان کر دیا

دبئی : ایسے میں جب دنیا میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور ممالک نے اپنے بارڈر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات تیز کر لیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اس حوالے سے اپنے رولز میں سختی کی ہے اور امراتیوں کے سفر پر پابندی عائد کی ہے اگر وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ نہیں ہوں۔
خلیج اردو
دبئی : یہاں پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ سے حاصل کی گئی معلومات ہیں جس میں یو اے ای کے سفر کے حوالے سے گائیڈلائن موجود ہیں۔

جب تک کہ آپ اماراتی نہیں ہو ، متحد عرب امارات کے رہائشیوں کو سفر سے پہلے آئی سی اے کے سمارٹ ٹریول سروس کے ساتھ سفر سے پہلے خود کو رجسٹر کریں گے۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں:
پرواز سے پہلے کسی بھی وقت خود کو رجسٹر کیجئے۔
آپ کو اپنا ویکسین سرٹیفیکٹ اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے باہر ویکسین شدہ ہیں:
اپنے آپ کو پرواز سے 5 دن پہلے رجسٹر کیجئے۔
جب آپ رجسٹر ہو جائیں گے تو آپ کو کیو آر کوڈ ای میل کے ذریعے مل جائے گا۔

اگر آپ ویکسین شدہ ہوں ہی نہیں:
سفر سے پہلے کسی بھی وقت خود کو رجسٹر کروائیں۔
جب آپ کی رجسٹریشن ہو جائے تو آپ کو ای میل پر کیو آر کوڈ مل جائے گا۔

کرونا وائرس کیلئے ٹیسٹنگ : مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہو۔ اتحاد ایئرویز سے سفر کرتے ہوئے آپ کا منفی نتیجہ ہونا لازمی ہے۔ اگر ابوظبہی آپ کی حتمی منزل ہے تو آپ روانگی سے قبل اڑتالیس گھنٹے اپنے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں۔

چند ممالک جیسے پاکستان اور بھارت کیلئے یہ بھی لازم ہے کہ مسافر روانگی سے قبل کا کیا گیا تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کریں۔ یہ بورڈنگ سے پہلے چھ گھنٹوں میں کم از کم کرایا گیا ہو۔

یہاں پہنچ کر قرنطینہ ہونا اور ٹیسٹنگ کرانا:
گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد ابوظبہی ایئرپورٹ پہنچ کر ٹیسٹ کرائیں گے۔ انہیں قرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ چھٹے دن پر کرونا کا ٹیسٹ کرائیں گے۔

اگر آپ کسی اور مقام سے سیر کررہے ہیں:
اگر آپ گرین لسٹ میں شامل ممالک کے علاوہ کسی ملک سے یو اے ای کا سفر کررہے ہیں تو آپ کو ابوظبہی ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
کسی بھی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اٹھویں اور چوتھے دن پر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

 

متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشی جنرل ڈائریکٹریٹ ریزیڈنسی اینڈ فارن افئیرز کی اجازت کے بغیر دبئی کا سفر کرسکتے ہیں۔پاکستان،سوڈان،بھارت،بنگلہ دیش اور سری لنکا سے سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائیشیوں بغیر اجازت دبئی کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

ویزٹ ویزا،گولڈن ویزا اور سرمایہ کاری کا ویزا حاصل کرنے والوں کو وزارت خارجہ امور کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سے پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش اور سوڈان سے آنے والے مسافروں کے لیے لئے شرائط میں مزید سختی کی گئی ہے۔ان ممالک سے آنے والے مسافروں کوفلائٹ سے 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ اور روانگی سے چھ گھنٹے قبل کرائے گئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹس دکھانا لازمی ہوگی۔
دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی فلائٹ سے دو سے تین دن قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سرٹیفیکیٹ پر جس جگہ سے ٹیسٹ کرایا گیا ہو اس کی لوکیشن بھی دینا ہوگی۔
حکام کے مطابق متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں کا دبئی ایئرپورٹ پر دوبارہ کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا جس کی رپورٹ آنے تک ک انہیں آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

 

حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے بھی سفری پابندیوں میں سختی کی گئی ہے۔دیگر ممالک سے آنے والے متعدد عرب امارات کے رہائیشوں کو بھی 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔16 سال سے کم عمر بچوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button