متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں روزگار تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم پروگرام ، آپ کیسے آسانی سے روزگار تلاش کرسیکں گے؟

ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے ابوظبہی میں موجود پاکستان کے سفارتخانے نے اہم انتظام کر لیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان ابوظبہی نے نوافز جو کہ ایک رضاکار نیٹ ورک ہے ، کے اشتراک اشتراک سے 9 جنوری 2022 کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے متلاشی پاکستانیوں کو پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرنے کیلئے اپنے احاطہ میں ایک کیریئر کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا۔

سیشن کا بنیادی مقصد ملازمت کے متلاشی افراد کو کام کی موئثر تلاش کیلئے اسباب اور وسائل سے آراستہ کرنا تھا۔
شرکاء کو ملازمت کی تلاش کی بنیادیحکمت عملیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جس میں ممکنہ اور مخصوص آجروں کا انتخان کرنے کیلئے روزگار کی فہرست کی ویب سائیٹ کا اسعمال ، کلوڈ کالنگ ، لکنڈ ان جیسے پروفیشنل نیٹ ورکس کا مؤثر استعمال ، ذاتی اور پیشہ ورانہ رابطوں سے استفادہ اور معیاری بائیو ڈیٹا لکھنا شامل ہیں۔سیشن میں بہت سے اعلی ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد نے شرکت کی۔ سفارت خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سفارتخانہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تقاریب کا انعقاد جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button