متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی گولڈن جوبلی پرحمدان بن زید سمیت 150 اماراتی جوڑوں کی شادی کی تقریبات میں شرکت

خلیج اردو 11 نومبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے شیخ ہمدان بن محمد بن زید النہیان کی شیخ خلیفہ بن حمدان بن محمد النہیان کی بیٹی شیخہ فاخرہ سے شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔
تقریب میں دبئی کے حکمران  شیخ محمد بن راشد المکتوم،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان،سپریم کونسل کے رکن و راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسم شریک ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں 150 اماراتی جوڑوں کی شادی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ شیخ محمد نے ٹوئٹر پر شادیوں میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہمدان بن محمد بن زید النہیان کی شادی اور ان کے ساتھ 150 نوجوان اماراتیوں کی شادی کی تقریبات میں شرکت پر کافی خوژی ہوئی۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ "ہم معزز النہیان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.. ہم 300 اماراتی خاندانوں کو بھی ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”

شادیوں کی تقریبات میں متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے علاوہ تمام امارات کے شیخوں، وزراء، معززین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں، ولی عہد شہزادوں اور نائب حکمرانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اماراتی اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے خاندانی بندھنوں اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر قیادت کی خواہش پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button