متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں ہیلتھ انشورنس پر جرمانے کی چھوٹ کی مدت بڑھا دی گئی۔

خلیج اردو 11 نومبر 2021

ابوظہبی:ابوظہبی کے محکمہ صحت نے ہیلتھ انشورنس صارفین کے لیے لیٹ فیس سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ اب ان کے پاس اپنی ہیلتھ انشورنس اسکیموں میں اندراج یا تجدید کے لیے 2 جنوری 2022 تک کا وقت ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ اس تاریخ کے بعد جو لوگ ہیلتھ کور حاصل نہیں کرینگے انہیں ماہانہ 300 درہم کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

استثنیٰ کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو خود کفیل ہیں جن میں گھریلو ملازمین، زیر کفالت اور والدین شامل ہیں۔

محکمہ صحت نے پہلے بھی تمام افراد کی جانب سے ہیلتھ انشورنس پالیسی کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے چھوٹ دی تھی۔

محکمہ صحت نے ابوظہبی کے تمام رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ لائسنس یافتہ ہیلتھ انشورنس کمپنیوں سے رابطہ کرکے استثنیٰ کی مدت سے فائدہ اٹھائیں۔

اس اسکیم کا مقصد ابوظہبی کے تمام رہائشیوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

Source: KhallejTimes

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button