متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : تین متواتر چھٹیوں میں آپ ایکسپو 2020 میں کیا کچھ دیکھ سکتے ہیں؟

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اور دیگر اسلامی ممالک میں پیغمبران اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم پیدائش کو عقیدت و احترام سے منائیں گے۔ اس سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو چھٹی دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے جمعرات 21 اکتوبر کو نبی کریم ﷺ کی سالگرہ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا۔

ایسے میں جب متحدہ عرب امارات میں ایکسپو 2020 دبئی زوروں پر ہے عوم کیلئے میگا ایونٹ کو دیکھنے کیلئے تین دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ ایکسپو میں دریافت کرنے کیلئے کیا ہے ، ذیل میں دیا گیا ہے۔

بروز جمعرات 21 اکتوبر 2021

الواصل پلازہ میں صبح 10.15 بجے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز کا قومی دن منانے کیلئے منفرد ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

خواتین کے پویلین میں متحدہ عرب امارات اور مسلمان ممالک سے وہ خواتین جنہوں نے فلکیات ، خلا اور دیگر شعبوں میں اہم کردارا دا کیا ہو، ان کی کہانیاں پیش ہونگی۔

ہر روز کلرز آف دی ورلڈ پریڈ ایکسپو 2020 دبئی میں ممالک کا خیرمقدم کرے گی اور سامعین کے ساتھ ایک منفرد ثقافتی فیوژن تجربہ کرے گی۔

چیلین پاپ آرٹسٹ فلنگر جس نے اسپیس ساؤنڈ کے ساتھ میوزک ڈیویلپ کیا ہے، مختلف ممالک کو دبئی ایکسپو میں آمد پر خوش آمدید کہے گی۔

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت اور ان کا بینڈ جنون 8 بجے سے رات 9.30 بجے جوبلی اسٹیج پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے بھائی چارے کے 50 سال منانے کیلئے پرفارم کریں گے۔

دبئی ملینیم ایمفی تھیٹر مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کی طرف سے تخلیق کردہ ایک جادوئی مقابلے کی میزبانی کرے گا ، جو کہ موسیقی کے انواع اور ثقافتوں کے مابین رکاوٹیں توڑتا ہے اور میش اپ اور اصل فنکاروں کے تعاون سے۔ دیر سے میوزیکل ایونٹ رات 9.30 سے ​​11.30 تک چلے گا۔

پاناما لیڈی آف جاز اڈانیہ ڈومین کے ساتھ ساتھ 2018 لاطینی امریکی آئیڈل فاتح مارگریٹا ہینریکز کی طرف سے ایک اور شاندار کارکردگی کا مظ اہرہ کرے گی۔

جمعہ کے دن 22 اکتوبر 2021 کو ہونے والی تقریبات

بین الاقوامی شہرت یافتہ وینیز چیمبر آرکسٹرا جو کہ روئل ویانا کے گلیمرس دور کو موسیقی کا رنگ دیتا ہے ، شون برن پیلس آرکسٹرا ویانا دبئی ملینیم ایمفی تھیٹر میں شام 4.30 سے شام 6.30 تک پرفارم کرے گا۔

موسیقی ، گانے ، پتلی تماشہ ، سامعین کی شرکت اور ڈیجیٹل سکرین کے مواد کو ملا کر سعودی عرب سے خصوصی طور پر شروع ہونے والے شو شام 5 بجے سے 8.30 بجے تک ارتھ اسٹیج پر ہوگا۔

سمیع یوسف کی الواصل پلازہ میں بیونڈ دی سٹارز کی پرفارمنس ایک شاندار عالمی معیار کا پروگرام ہوگا۔ پاکستان کے چھ مختلف علاقے رات 9.30 سے ​​رات 10 بجے تک ارتھ اسٹیج پر ساز اور آواز کی دھنوں سے بھری ایک میوزیکل شام پیش کریں گے۔

ہفتے کے دن 23 اکتوبر 2021

ایکسپو 2020 میں آنے والے سیاحوں کو متائثر کن موروکن ڈانس اور ارتھ اسٹیج پر موسیقی سے دوپہر دوبجے سے اڑھائی بجے تک محظوظ کیا جائے گا۔

کلاسیکی موسیقی اور ڈانس کا ایک منفرد گالا شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک دبئی ملینیم ایمفی تھیٹر میں یورپی یونین کے تھیم اور ارتقاء کو پیش کرے گا۔ 70 منٹ کی اس پرفارمنس میں عظیم موسیقار ویوالدی ، باخ ، پیگنینی ، شوبرٹ اور بیتھوون کی پرفارمنس شامل ہے۔

فردوس آرکسٹرا ایک اہم خواتین کا جوڑا ہے جو خصوصی طور پر ایکسپو دبئی 2020 دبئی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپوزر عرب دنیا میں خواتین موسیقاروں کے ساتھ موسیقی کے نئے راستے بنانے کیلئے پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button