متحدہ عرب امارات

کیا کار انشورنس میں آپ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا؟

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سیلاب معمول کے مطابق نہیں آتے اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ سیلاب آتے ہیں۔ تاہم زیادہ پانی برسنے کی صورت میں سیلاب آتے ہیں۔ اگر سیلاب سے آپ کی گاڑی متائثر ہوتی ہے تو کیا آپ کو انشورنس کوریج مل جائے گی؟

اگر آپ کی تھرڈ پارٹی یا تیسری پارٹی کے ذمے ادائیگی سے متعلق انشورنس ہے تو بدقسمتی سے اس کا جواب نفی میں ہے۔ آپ کو کوریج نہیں ملی ہوئی۔

انشورنس میں ایک جامع کوور آپ کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرے گا تاہم کچھ انشورنس پالیسیاں واضح طور پر بیان کرتی ہیں کہ آپ کو سیلاب یا طوفانوں کے دوران ہونے والے نقصانات سے تحفظ ملی گی۔ دیگر ایسا نہیں کرتے ہیں۔ لہذا جب آپ اپنی کار انشورنس خریدیں تو آپ کو اضافی کوریج کے طور پر اس کی درخواست کرنی چاہیے۔

یقینی بنائیں کہ آپ نے انشورنس پالیسی کا دیا گیا پرنٹ پڑھ لیا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ آپ نے انشورنس پالیسی کا پرنٹ پڑھ لیا ہے جب آپ انشورنس پالیسی پر دستخط کررہے ہوں اور اگر آپ کو کچھ درکار ہے تو اس کا اضافہ کیجئے۔

اس سے آپ کی پالیسی کی ممکنہ قیمت تو بڑھ جائے گی لیکن آپ سیلاب آنے کی صورت میں محفوظ رہیں گے۔ اگر دبئی میں سیلاب آبھی جاتے ہیں تو آپ پرسکون رہیں گے۔

قدرتی آفات کی وجہ سے آنے والا پانی یا سیلاب سے آنے والے پانی سے اگر آپ کی گاڑی متائثر ہو تو ایسی صورت میں کوریج کے حوالے سے اگر آپ سے کوئی کٹوتی ہوتی ہے تو اسے ادا کیجئے۔

یقینی بنائیں کہ آپ نے اضافی فیس ادا کی ہے۔ اس فیس کا انحصار آپ کی پالیسی پر ہوتا ہے اور ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کو اضافی رقم ادا کیے بغیر ہی کوریج مل جائے۔

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ سیلاب کی صورت میں انشورنس کے فوائد کیلئے الیجیبل ہیں یا نہیں تو اس کیلئے ذیل میں دیئے گئے مراحل سے گزریں۔

اگر آپ کی گاڑی پانی میں پھنس چکی ہے تو کسی بھی صورت اگنیشن کو آن نہ کریں یا اپنی کار کو دھکا دے کر اسٹارٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اگر آپ کسی سیلاب زدہ علاقے میں پھنس جائے تو پانی ختم ہونے کے بعد بھی انجن کو آن کرنے سے گریز کریں۔

اپنی بیٹری کا کنکشن منقطع کریں اور اپنی گاڑی کو گیراج تک لے جائیں جہاں آپ کو اپنی گاڑی کو زنگ سے بچنے کیلئے ترکیب اپنانی چاہیے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بریک کی مکمل فعالیت کو چیک کر چکے ہیں کیونکہ اگر بریک لائنوں ، ڈسکوں یا پیڈوں میں پانی داخل ہو جائے تو یہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ چیک کیجئے کہ ریڈی ایٹر فین کام کر رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button