متحدہ عرب امارات

پارکنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ، شارجہ میں ہزاروں پارکنگ مقامات پر اب کرایہ لیا جائے گا

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں عوام کی سہولت کیلئے پارکنگ کو جدید بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پارکنگ کی وہ جگہیں جس سے عوام بنا کسی قواعد کی مستفید ہورہے تھے ، اب سہولیات کے ساتھ عوام کے استعمال کے قابل بنائے جارہے ہیں۔

ان پارکنگ پر جدید مشینوں سے ٹوکن کی رقم ادا کی جا سکے گی اور بہترین انتظامات کے ساتھ عوام پارکنگ سہولت کا فائدہ اٹھائیں گے۔

شارجہ میں 4100 پارکنگ کی خالی جگہوں کو انتظامیہ کی جانب سے سہولیات سے آراستہ کرکے ان پر رقم کے عوض پارکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں تیسرے ، دسویں ، پندرہویں اور سترویں انڈسٹریل ایریز کو شامل کیا گیا ہے۔

شارجہ بلدیہ کے مطابق اس اکیم میں معاویہ، التون اور النھدہ کے علاقے شامل ہیں۔

امسال شارجہ کی بدلیہ نے 230 سے زائد پارکنگ کی جگہوں کو جدید بنا کر کرایہ لینا شروع کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button