متحدہ عرب امارات

دبئی میں پراپرٹی کا کاروبار تیزی سے دوبارہ بحالی کی جانب گامزن

(خلیج ) متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی کا کاروبار تیزی سے دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے اور مختصر مدت کے لئے گھروں کو کرایہ پر لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے وبائی صورتحال کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر قابو پالیا جائے گا ۔

دبئی میں چھٹیوں کے دوران کرایہ پر گھر لینے کا رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ گھر کرایہ پر بک کئے گئے ہیں ۔

دبئی میں مختلف قسم کی لوگ رہائش کے لئے گھر لیتے ہیں ان میں وہ افراد بھی شامل ہے جو ابھی ابھی دبئی منتعقل ہوئے ہوں اور اچھی جگہ کی تلاش میں کرایہ پر گھر لیتے ہیں جب تک انہیں اچھی جگہ نہیں مل جاتی ۔ کچھ لوگوں کا گھر گھر تعمیر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ کرایہ پر رہتے ہیں جب تک انکے گھر کی تعمیر مکمل نہیں ہوجاتی ۔کچھ لوگوں کی نوکری چلی جاتی ہے اور جب تک دوسری نوکری مل نہیں جاتی اور گھر فراہم نہیں کیا جاتا وہ کرایہ پر گھروں میں رہتے ہیں ۔

دبئی میں انویسٹرز مختصر مدت کے لئے گھر دینے کو ترجیح دیتے ہیں اس کے بجائے کے لمبے عرصے کے لئے گھروں کو کرایہ پر دیں۔ پراپرٹی ڈیلرز بتاتے ہیں کہ وہ اگلے سال میں زیادہ کاروبار کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور اس سال کے مقابلے میں دوگنی انویسمنٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

دبئی میں سیاخت کی بحالی پر کام ہورہا ہے اور بیشتر ممالک کے بارڈر تو کھول دیئے گئے ہیں مگر بھارت اور سعودی عرب جن کے زیادہ سیاخ دبئی آتے ہیں وہاں اب بھی پابندی عائد ہیں ۔

دبئی میں سیاخوں کی آمدورفت کی بحالی سے پراپرٹی کا کاروبار بھی تیز ہوجائے گا اور امید کی جاری ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے سے بھی سیاخوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور کم فاصلے کی وجہ سے اسرائیل کے زیادہ لوگ دبئی رہنے کو ترجیح دینگے ۔

چین کے لوگ بھی دبئی میں رہائش کو ترجیح دیتے ہیں اور ہاں حالات معمول پر آرہے ہیں جس کے بعد دبئی میں پراپرٹی کاروبار کا پہیہ زیادہ تیزی سے چلے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button