متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایک شخص کو صبح 6 بجے مساج کی خواہش مہنگی پڑ گئی، 25 ہزار درہم لوٹ لیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں ایک شخص کے لیے صبح 6 بجے مساج کروانے کی خواہش ایک برے خواب کی طرح ثابت ہوئی، مساج کے دھوکے میں دو خواتین کے ہتھے چڑھنے والے شخص سے خواتین نے 25 ہزار 600 درہم لوٹ لیے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق دو نائیجریئن خواتین نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت خاتون کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مساج سروس کی پوسٹ لگائی، متاثر شخص اس تصویر کو دیکھتے ہوئے مساج کروانے پہنچ گیا۔

متاثر شخص سوشل میڈیا پوسٹ دیکھنے کے بعد گزشتہ جون کی ایک صبح 6 بجے اس پوسٹ پر دیے گئے پتے پر پہنچ گیا۔ لیکن جب وہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تو دو خواتین نے اس پر حملہ کر دیا۔

ریکارڈ کے مطابق اماراتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ "متاثر شخص نے اسے بتایا کہ دو مدعاعلیہان نے اسے باندھ دیا اور اس سے کریڈٹ کارڈ اور اس کے پاسورڈز مانگے۔ جس پر اس نے پہلے تو انکار کیا لیکن جب خواتین اس کھے کپڑے اتار دیے اور اسے مارنے کی دھمکی دی تو اس پاسورڈ دے دیے”۔

جس کے بعد خواتین نے اس کے پرس میں 600 درہم اور اس کے کریڈٹ کارڈ نکال لیے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا گیا کہ دونوں خواتین سے رات 3 بجے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئیں جبکہ متاثرہ شخص صبح 6 بجے اس اپارٹمنٹ داخل ہوا۔ اس شخص کے اندر داخل ہونےکے  15 مںٹوں بعد ایک خاتون ماسک پہنے باہر آئی اور اس نے اے ٹی ایم سے 25 ہزار درہم نکلوائے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اپنی رہائش گاہ بدلتی رہتی تھیں اور مصنوعی بالوں کا استعمال کرتی تھیں۔

تاہم، پبلک پراسیکیوشن نے دونوں مدعا علیہان پر چوری اور متاثرہ شخص کو اپارٹمنٹ میں یرغمال رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقدمے کی اگلی پیشی 14 مارچ کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button