متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا مریخ مشن اگلے ہفتے میں مریخ کی پہلی تصاویر زمین پر بھیجے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای حکام کی جانب سے ہوپ پروب مشن کے مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد آج مشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ہوپ پروب صحت مند ہے اور اپنے نئے گھر یعنی مریخ کے مدار میں بہت اچھے انداز سے آباد ہو رہا ہے۔

اور امید کی جا رہی کے آج سے ایک ہفتے بعد ہوپ پروب مریخ کی پہلی تصویریں زمین پر بھیجے گا۔

مریخ مشن کے ڈائریکٹر عمران شرف نے بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ”ہر چیز بہترین چل رہی ہے اور ہم نے کل اہم مرحلہ پار کر لیا ہے۔ جو کہ کافی سخت مرحلہ تھا لیکن کامیاب رہا”۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے اگلے دو ماہ میں ہم مریخ کے مدار سے مشن کو سائنس کے مدار میں لیجانے کے لیے سائنسی آلات اور اسپیس کرافٹ کو تیار کریں گے۔

انہوں نےبتایا کہ اس بعد ہم سائنسی کمیونٹی کو مخصوص سائنسی معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ مشن بھیج کر نہ صرف یو اے ای میں بلکے پوری عرب دنیا میں تاریخ رقم کی گئی ہے۔ کیونکہ کسی بھی عرب ملک کی جانب سے مریخ میں مشن بھیجنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ مشن یو اے ای جانب سے گزشتہ سال جولائی میں لانچ کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ رات یہ مشن کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button