متحدہ عرب امارات

ابوظبہی نے خوراک کی حفاظت سے متعلق انڈیکس کے حتمی امتحان شروع کر دیئے

خلیج اردو
10 نومبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے خوراک کی حفاظت اور معیار سے متعلق انڈیکس کے حتمی امتحانات کا آغاز کر دیا۔ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی انڈیکس اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تعاون سے مختلف مقامی اور وفاقی حکومتی اداروں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔

انڈیکس کا مقصد کوالٹی کنٹرول سسٹم اور قانون سازی کو بہتر بنانا ہے جبکہ انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات میں فوڈ سیفٹی سسٹم کو مضبوط بنایا جارہا ہے جس کا مقصد مقامی اور وفاقی سطح پر اداروں کے درمیان انضمام اور کرداروں کے ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔

ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سعید البحری الامیری نے کہا کہ فوڈ سیفٹی انڈیکس کی شرح کا جائزہ لینے کا منصوبہ فوڈ سیفٹی سسٹم کی مضبوطی کو یقینی بنانا ہے جو اعلی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہے۔

العامری نے مزید کہا کہ ADAFSA فوڈ سیفٹی کی اعلیٰ ترین شرحوں کو حاصل کرنے اور فوڈ سیفٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بہترین طرز عمل اپنانے اور خوراک کی حفاظت اور ایک پائیدار زرعی شعبے کو ترقی دینے کے حکومتی وژن کے حصول میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کا حوالہ دے کر بتایا کہ ہر سال 600 ملین لوگ غیرمعیار کھانا کھانے کی وجہ سے بیمار جبکہ 420,000 ہلاک ہوتے ہیں۔

مسٹر العامری نے بتایا کہ اس طرح سے ہم بہتری عالمی معیارارت بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ خوراک کے لحاظ سے کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عالمی اداروں سے تعاون بڑھانا ہے تاکہ علم کی بنیاد پر پائیدار معاشی اثرورسوخ کو برقرار رکھا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button