متحدہ عرب امارات

پھلوں کی ٹوکری میں منشیات کے پودے سمگل کرنے والی خاتون کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی

خلیج اردو
10 نومبر 2021
دبئی : ایک افریقی خاتون سے جب چھ کلوگرام بھنگ کے پتے برآمد ہوئے تو انہیں دبئی ایئرپورٹ پر تحویل میں لیا گیا۔ خاتون نے کیلوں اور دیگر پھلوں کے اندر منشیات کے پتے چھپائے تھے۔

کسٹم کے افسر نے دیکھا کہ خاتون کے ساتھ بھاری سامان موجود ہے جس پر اسے شک ہوا اور خاتون کے سامان کی تلاش لی گئی۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے اسے قصوروار ٹہراتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی اور اس پر 50,000 درہم جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے حکام کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں اس وقت پیش آیا جب دبئی ایئرپورٹ پر ایک کسٹم انسپکٹر نے افریقی خاتون کو مشکوک پایا۔

کسٹم انسپکٹر کے بیان کے مطابق خاتون کا سامان کافی بھاری محسوس ہوا جب وہ ایکسرے مشین پر سے گزارا گیا تو اس میں کیلوں اور دیگر پھلوں کے بیچ بھنگ کے پتے رکھے گئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھنگ کو نشہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے انسان وقتی طور پر حواس کھو بیٹھتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button