متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی

خلیج اردو
26 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں کاروباری مراکز کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ قومی کمیٹی برائے ہنگامی حالات کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایات اور ضوابط پر عمل پیرا ہوں۔

ابوظبہی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں شامل احتیطاطی تدابیر کو لے کر ہدایت کی گئی ہے کہ کاروباری مراکز اور ادارے ان پر عمل پیرا ہوں ۔

ان ہدایات میں کسٹمرز کو دی جانے والی سہولیات کی سٹئریالائزیشن ، کارکن اور صارفین کے مابین معاشرتی دوری برقرار رکھنا ، ماسک پہننا ، پی سی آر ٹیسٹ باقاعدگی سے کرانا اور ملازمین کو کورونا ویکسین باقاعدگی سے لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button