متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ؛ خاتون کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دینے والا غیرملکی گرفتار

برطانوی باشندے کو مبینہ طور پر ایک آئرش خاتون کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں خاتون کو اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دینے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یو اے ای میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک برطانوی باشندے کو مبینہ طور پر ایک آئرش خاتون کو مارنے اور اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ اس نے اس شخص کی گرفتاری کا حکم اس وقت دیا جب خاتون نے ان کے درمیان کچھ اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے خلاف جسمانی تشدد کی شکایت درج کرائی ، خاتون نے شکایت کی کہ ملزم نے بغیر کسی وجہ کے اسے بری طرح مارا جس سے اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں ۔

اس نے کہا کہ یہ حملہ ان کے درمیان سابقہ ​​جھگڑوں کی وجہ سے ہوا اور اس شخص نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے حکام کو معاملے کی اطلاع دی تو وہ اس کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا ۔
پبلک پراسیکیوشن نے نشاندہی کی کہ متاثرہ کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے جسم کے کچھ حصوں میں خراشیں اور سوجن ظاہر کی گئی جب کہ استغاثہ کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران برطانوی باشندے نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ، جو متاثرہ کے بیان ، شواہد اور جائے وقوعہ پر موجود مار پیٹ کے عینی شاہد سکیورٹی گارڈ کے بیان سے متصادم ہے ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button