متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام نے کن افراد کو کورونا پی سی آر کی بجائے لعاب کووڈ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی ہے؟

خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی محکمہ صحت کی جانب سے کچھ افراد کو اجازت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی لعاب کووڈ ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ میں نمونہ ناک سےلیا جاتا کہ جب سالیوا ٹیسٹ میں منہ کے اندر موجود لعاب کا نمونہ لیا جاتا۔

درج ذیل افراد کورونا  پی سی آر کی بجائے لعاب کووڈ ٹیسٹ  کروا سکتے ہیں:

  • 12 سال سے کم عمر بچے،
  • ایسے افراد جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں،
  • ہسپتال میں داخل کچھ مریض،
  • اور صعیف العمر افراد لعاب کے نمونے سے کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

کورونا ٹیسٹوں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تھوک سے نمونہ لے کر کورونا ٹیسٹ کرنا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا قابل اعتماد متبادل ہے۔ اور یہ طریقہ کار پی سی آر سے کم تکلیف دہ ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اس طریقہ کار کے تحت نمونہ لینے آسان ہے اور بیماری کی ابتدائی اسٹیج پر وائرس کی تشخیص بھی اس ٹیسٹ کے ذریعے آسان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button