متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نئے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے بعد کیا آپ کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکام کی جانب سے ملک بھر میں نئے اور سخت قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے ہیں، جن میں عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی کمی کی گئی ہے۔

لیکن کچھ افراد کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہا ہے آیا انہیں عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہے یا نہیں۔

اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے عجمان پولیس نے ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ کیا اور اس میں واضح کیا ہے رہائشیوں کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہے۔ تاہم، انہیں درج ذیل قواعد پر عمل کرنا ہوگا:

  • رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
  • ایسے افراد کو براہ راست ملنے سے گریز کریں جنہیں کھانسی یا چھینکیں آ رہی ہوں۔
  • اگر آپ کو کوئی ایسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو گھر میں رہیں۔

پولیس کی جانب سے متعدد زبانوں میں شائع کیے گئے پیغام میں واضح طور پربتایا گیا ہےکہ رہائشی گھروں سے باہر جا سکتے ہیں لیکن انہیں اجتماعات سے گریز کرنا ہوگا اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button