متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کے بعد گھروں کی صفائی معائنہ مہم کا آغاز

ابو ظہبی میونسپلٹی کی جانب سے گھر گھر صفائی کی چیکنگ کی جائے گی

(خلیج اردو ) ابو ظہبی شہر میں صفائی معائنہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران ابو ظہبی میونسپلٹی کی جانب سے گھر گھر صفائی چیکنگ کی جائے گی جس کا مقصد ابوظہبی میں قائم گھروں کو پاک صاف رکھنا ہے ۔ اس مہم کے دوران ابوظہبی رہائشیوں کو گھروں کو پاک صاف رکھنے کی تلقین بھی کی جائے گی ۔

اس مہم کے دوران گھروں کے اوپر رکھے گئے اشیاء پرانا فرنیچر اور دیگر اشیاء ہٹائی جائے گی جس سے آگ لگنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔

صفائی سے نہ صرف گھروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وبائی صورتحال میں انسانی صحت پر بھی اس کے اچھے اثرات رونما ہوتے ہیں ۔

اس مہم کے دوران مسفحہ انڈسٹریل ایریا میں 3 ہزار 733 رہائشی پلاٹ چیک کئے گئے اور ضروری صفائی کے تحت گھروں کے چھتوں کو صاف کر لیا گیا ۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button