متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکومت کا احسن اقدام گھروں میں کویڈ19 کے ٹیسٹ کرنا شروع کردیئے

ابوظہبی میں 8۔4 ملین ریکارڈ ٹیسٹ کئے گئے اور یومیہ 47 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاتے ہے

( خلیج اردو ) ابوظہبی حکومت شروع دن سے کویڈ 19 کے خلاف متحرک ہے اور یومیہ 47 ہزار 229 ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔ ابوظہبی میں ابھی تک 8۔4 ملین افراد کے کویڈ 19 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ابوظہبی میں ایک مہینے کے اندر 15 رہائشی علاقوں کے کویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے جو اپنی مثال آپ ہے ۔محکمہ صحت ابو ظہبی کے مطابق گھر جا کر کویڈ 19 ٹیسٹ کرنے سے ٹیسٹنگ سنٹرز پر عوام کا رش کم ہوگیا ہے اور کرونا وائرس مزید پھیلنے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button