متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: 6 ماہ سے زائد عرصے سے یو اے ای سے باہر ہیں تو آپ کے ویزے کا کیا اسٹیٹس ہوگا؟

اگر آپ 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے  یو اے ای واپس نہیں آئے اور 10 اکتوبر سے پہلے واپس آنا چاہتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں آپ کا رہائشی ویزا یو اے ای ایئر پورٹ پر قابل قبول ہوگا؟ اگر آپ کا سوال بھی یہی ہے تو اس مضمون میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔

15 جولائی کو یو اے ای کیبنیٹ نے ویزوں سے متعلق قوانین میں کچھ تبدیلی کی، جس میں ویزوں کی میعاد سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔ کیبنٹ کے اس فیصلے کے مطابق اگر آپ کا ویزا مارچ کے مہینے کے بعد ختم ہوا ہے تو آُپ کے پاس 10 اکتوبر تک ویزے کی تجدید یا رینیو کروانے کا وقت ہے۔

لیکن اگر آپ 6 ماہ سے زائد عرصے سے یو اے ای سے باہر ہیں اور کورونا وائرس کے باعث لگائے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ متحدہ عرب امارات واپس نہیں آ پائے اور آُ پ کا ویزا ختم ہوگیا ہے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟ کیا آُپ کا ویزا ایئرپورٹ پر قبول کیا جائے یا آپ کو نیا ویزا حاصل کرنے کے لیے رعایتی وقت دیا جائے گا؟

دبئی میں ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے آمر مرکز کے مطابق ایسے رہائشی جو یو اے ای سے باہر ہیں اور انکا ویزا یکم مارچ کے بعد ختم ہوگیا ہے یا ایسے رہائشی جو 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے متحدہ عرب امارات سے باہر ہیں کو واپس آںے کا مخصوص وقت دیا جائے گا۔  اس وقت کا اعلان بین الممالک فضائی سفر کی بحالی کے بعد شہریت اور شناخت کی وفاقی اتھارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
اپنے موجودہ ملک سے یوا اے ای واپسی کے لیے مخصوص ٹائم لائن جاننے کے لیے آپ  آمر مرکز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آمر مرکز کے بین الاقوامی رابطہ نمبر درج ذیل ہیں:
(00971-4-3139999)
(00971-4-5011111)
ایمیل ایڈریس: [email protected]

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button