متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پولیس نے عید کے دنوں میں آتش بازی پر پابندی لگا دی

پولیس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آتش بازی جانی اور مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے

(خلیج اردو ) ابو ظہبی پولیس نے عیدالاضحی کے موقعے پر آتش بازی پر پابندی لگاتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی جگہوں سے دور رہے جہاں آتش بازی کا انعقاد کیا گیا ہو کیونکہ یہ جانی اور مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔

پولیس نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بچوں کو آتش بازی کا سامان خریدنے سے منع کرے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ عوام کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے اور جہاں پر آتش بازی کا سامان فروخت ہوتا ہو پولیس کو اس کے بارے آگاہ کریں اور جہاں پر آتش بازی کا انعقاد کیا جائے پولیس کو فوری خبر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ عید کو سادگی سے منائے اور کویڈ 19 کے سبب احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button