متحدہ عرب امارات

عید الاضحی 2020 کے موقع پر ان لائن قربانی کا رجحان بڑھ گیا

لوگ کویڈ 19 کے سبب خفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ان لائن قربانی کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

(خلیج اردو ) عید الاضحی 2020 کے موقع پر ان لائن قربانی کا رجحان بڑھ گیا ہے اور لوگ کویڈ 19 کے سبب خفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ان لائن قربانی کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ابوظہبی لائیو سٹاک مارکیٹ جہاں پر عمومی طور پر عید الاضحی کے دنوں میں رش بڑھ جاتا ہے مگر اس سال ایسا نہیں ہے کیونکہ لوگ مویشی منڈی آنے کی بجائے ان لائن قربانی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ کویڈ 19 کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگ گھروں سے نہیں نکل رہے بلکہ ان لائن آرڈر دے کر گوشت کی وصولی کی جائے گی ۔ ان لائن طریقہ کار سے قربانی متعارف کرا ئی گئی ہے جس میں مارکیٹ آنے کی اجازت نہیں بلکہ آرڈر دے کر گوشت گھروں میں پہنچایا جائے گا ۔

ان لائن قربانی ایپ ضابطے پر 50 سے لے کر 10 جانوروں کا آرڈردیا جاسکتا ہے ۔
عید الاضحی پر عمومی طور پر گوشت بانٹا جاتا ہے مگر اس سال لوگوں نے خیراتی اداروں جس میں ریڈ کریسنٹ بھی شامل ہے کو ذمہ داری دی ہے کہ مالک کی طرف سے قربانی کرکے گوشت تقسیم کیا جائے ۔

کالفان آل مخریبی جو کصاب خانے کا سیکشن انچارج ہے بیان کرتے ہیں کہ اس سال لوگ ان لائن آرڈر کر کے قربانی کا کہہ رہے ہیں اور ہم نے ایسا نظام بنایا ہے کہ ان لائن قربانی میں بھی شراکت داری ہوسکتی ہے اور ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کا آرڈر دے سکتا ہے ۔

بہت سے لوگ ایسے بھی ہے جو اپنی گاڑی میں جانور لانا چاہتے ہیں تو انکو بھی گاڑی سے اترنے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ جانور اتار کر دوسری طرف گوشت وصول کرسکتے ہیں ۔

آل مخریبی نے مزید کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ قربانی اس طریقے سے ہورہی ہے جو کویڈ 19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کے تحت ہورہا ہے ۔ پہلے لوگوں کو اجازت ہوتی تھی کہ اپنے جانور خو ذبح ہوتے دیکھے اور مرحلہ وار گوشت کی کٹائی کو بھی دیکھنے کی اجازت ہوتی تھی مگر اس سال سب کچھ مختلف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہر سال 25 ہزار تک جانور ذبح ہوتے ہیں اور اس سال بھی یہی متوقع ہیں ۔
آل مخریبی نے مزید کہا کہ ہم گوشت کو چیک کرتے ہے اور اگر گوشت ٹھیک نہ ہو تو اسے ضائع کردیا جاتا ہے جبکہ مالک کو قیمت یا متبادل جانور دیا جاتا ہے ۔ جب گوشت زیادہ سرخ ہو تو مطلب ہوتا ہے کہ جانور کو بخار یا کوئی وائرس کی بیماری ہوئی ہے اور جب گوشت زرد ہو تو مطلب کہ جانور کو بیکٹیریا کی وجہ سے بیماری کا سامنا کرنا پڑھا ہے۔

عید پر لوگ خلال جانور کی قربانی کرتے ہیں اس لئے ہم ہر طرح کا خیال رکھتے ہے کہ بیمار جانور کا گوشت یہاں سے باہر نہ جائے : آل مخریبی نے بتایا

Source : The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button