متحدہ عرب امارات

عجمان میں لگی آگ سے 125 دوکانیں تباہ ہوگئی

عجمان مارکیٹ میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

(خلیج اردو ) عجمان مارکیٹ میں آگ لگنے سے 125 دوکانیں جل کر خاکسار بن گئی جبکہ اگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی ۔

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ آل نومی نےکہا ہے کہ مارکیٹ جس میں آگ لگی وہ چار مہینوں سے بند پڑھی تھی ۔ آگ بجھانے کے عمل میں پولیس اور سیول ڈیفنس کے 25 گاڑیوں نے حصہ لیا جنہوں نے آگ پر قریب کی عمارتوں کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی قابو پالیا ۔

پولیس نے اس پاس کی عمارتوں کو حالی کرا لیا ہے جبکہ اگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہے ۔
عجمان سیول ڈیفنس کے جنرل ڈاریکٹر بریگیڈئر جنرل عبداللہ عزیز علی آل شمس نے کہا کہ آگ ہر قابو پانے کے لئے دبئی شارجہ اور ام القوین سیول ڈیفنس کی ٹیموں نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔

بریگیڈئر آل شمسی نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی اطلاح کنٹرول روم کو شام 6:30 بجے ملی۔ سیول ڈیفنس کی ٹیمیں چار اسٹیشنوں سے جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی جو تین منٹ کے اندر مارکیٹ پہنچ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کے علاقے کو آگ کے شعلوں سے بچانا ایک مشکل عمل تھا مگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے اور آگ پر قابو پا کر مزید نقصان پہنچانے سے بچا لیا گیا ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button