معلوماتمتحدہ عرب امارات

پاسپورٹ کے ذریعے ویزے کا اسٹیٹس اور میعاد معلوم کرنے کا طریقہ کار جانیے

ہمیشہ اپنے ویزے کی ایک تصویر بنا کر یا اس کو سکین کروا کے اس کی ایک کاپی اپنی ایمیل میں یا کہیں اور محفوظ رکھیں

خلیج اردو آن لائن: گزشتہ مضمون میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ GDRFA  کی ویب سائٹ سے ویزے کا اسٹٰیٹس اور میعاد کیسے معلوم کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس ویزے کی کاپی موجود نہیں اور لیکن پاسپورٹ یا اس کی کاپی موجود ہے تو آپ ویزے کا اسٹیٹس اور میعاد کیسے جان سکتے ہیں؟

اس مضمون میں پاسپورٹ کے ذریعے ویزے کی میعاد اور اسٹیٹس معلوم کرنے کا مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے۔
1۔ سب سے پہلے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ICA  کی ویب سائٹ پر جائیں
https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/default.html#/fileValidity

2۔ لنک پر جانے کے بعد آپ کے سامنے ایک پیچ کھلے گا اس پر پاسپورٹ انفارمیشن کے آپشن پر کلک کریں اور اس کے نیچے ویزا کی آپشن پر کلک کریں۔ مزید انفارمیشن ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آپ ریزیڈنسی کی آپشن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

3۔ تیسرے مرحلے میں آپ سے آپ کے پاسپورٹ کی معلومات مانگی جائے گی۔ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی ایکسپائری کی تاریخ اور پاسپورٹ نمبر درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ جس ملک کے شہری ہیں اس کا انتخاب کریں۔ شہریت والے خانے ساتھ دیے نمبر کے بارے میں پریشان نہ ہوں، شہریت کا ملک منتخب کرنے پر وہ نمبر خود بخود درج ہو جائے گا۔

4۔ تمام معلومات دینے کے بعد سب نیچے بائیں جانب Security Captcha  کی تصدیق کریں اور پر سرچ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
5۔ سرچ بٹن پر کلک کرنے کے بعد پیچ ری فریش ہوگا اور آپ کو آپ کے ویزا یا ریزیڈنسی کی معلومات فراہم کر دی جائے گی۔
آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا ویزا ابھی ختم ہوا یا نہیں، اور اس کے ساتھ ویزے کی مدت میعاد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دی جائیں گے۔

یہ تھا پاسپورٹ کے ذریعے ویزے کی میعاد اور اسٹیٹس معلوم کرنے کا آسان طریقہ۔
ضروری ہدایت: ہمیشہ اپنے ویزے کی ایک تصویر بنا کر یا اس کو سکین کروا کے اس کی ایک کاپی اپنی ایمیل میں یا کہیں اور محفوظ رکھیں۔ اور پاسپورٹ کی بھی ایک تصویر یا سکین کاپی ایمیل میں یا کہیں اور محفوظ کرلیں۔ تاکہ ہنگامی صورتحال میں یا ویزا یا پاسپورٹ گم ہو جانے کی صورت میں آپ کے پاس اس کی نقل موجود ہو۔ اور پریشانی سے بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button