متحدہ عرب امارات

محکمہ موسمیات کے مطابق العین میں بارش کا امکان

متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر موسم ابر آلود رہے گا

( خلیج اردو دوبئی ) محکمہ موسمیات متحدہ عرب امارات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ العین اور فجیرہ میں تیز بارش کا امکان ہے کیونکہ العین کے وسط میں گہرے بادل جمع ہورہے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ تیز ہواوں کے ساتھ گرد آلود طوفان کا بھی امکان موجود ہے ۔

ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں نگی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ دبئی میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو العین میں طوفانی بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button